ایشیائی ترقیاتی بینک سے 750 ملین ڈالرز قرض کی منظوری

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے پنشن اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 750 ملین ڈالر (تقریباً 209 ارب روپے) کے قرضوں کی منظوری دے دی۔

منصوبہ بندی کمیشن کی کانسیپٹ کلیئرنس کمیٹی نے احسن اقبال کی سربراہی میں پنشن اصلاحات کیلئے 500 ملین ڈالر جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کیلئے 250 ملین ڈالر کے قرضوں کی منظوری دی۔

پنشن اصلاحات کا مقصد مالی ذمہ داریوں میں کمی اور کنٹری بیوشن پر مبنی پنشن اسکیم متعارف کرانا ہے۔ کمیٹی نے نئے منصوبے کو سابقہ اصلاحاتی پروگرام کے نتائج سے منسلک کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں