وزیراعظم نے پیٹرولیم لیوی پر 10 دن مانگے ہیں، لانگ مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا، حافظ نعیم

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا اور اسے مزید ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی مارچ سے دستبردار نہیں ہوئی۔ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دارالحکومت کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کا فوری خاتمہ چاہتی ہے جبکہ حکومت اسے مرحلہ وار ختم کرنے کی بات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت اس لیوی سے ماہانہ 150 ارب روپے حاصل کر رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے مطالبات پر غور کے لیے مزید 7 سے 10 دن دینے کی درخواست کی ہے تاہم عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے پیٹرولیم لیوی کو بھتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے مطالبات پر قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں