تل ابیب: اسرائیلی پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی ایگزٹ پولز میں وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو اور اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تین ایگزٹ پولز میں سے دو میں اپوزیشن اتحاد کو برتری حاصل ہے جبکہ ایک میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے ہے۔ تاہم دونوں اتحاد حکومت بنانے کے لیے درکار واضح اکثریت حاصل کرتے دکھائی نہیں دے رہے۔
ایگزٹ پولز کے مطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی پارلیمان کی سب سے بڑی انفرادی جماعت بن سکتی ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد انہیں اقتدار سے ہٹانا ہے۔











