سعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

ریاض: سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے طائف کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا گیا۔

رائٹرز کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جدہ اور ینبع میں ہنگامی الرٹس جاری کیے تاہم چند منٹ بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا گیا۔

میزائل تباہ کرنے کے مقام اور ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں