لندن: برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کی اہلیہ لورا برانڈ نے عدالت میں اپنے شوہر کو مہربان اور بچوں کے لیے بہترین باپ قرار دے دیا۔
بی بی سی کے مطابق لورا برانڈ نے ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے اور ان کے شوہر ان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔
لورا نے بتایا کہ دونوں نے 2015 میں دوبارہ تعلق قائم کیا اور 2017 میں شادی کرلی۔ ان کے تین بچے ہیں۔
واضح رہے کہ رسل برانڈ پر 1999 سے 2009 کے دوران جنسی زیادتی اور جنسی حملوں کے الزامات ہیں جنہیں وہ مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دے چکے ہیں۔ مقدمے کی سماعت جاری ہے۔











