ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سہیل المزروعی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے کی صورت میں یو اے ای پہلے سے زیادہ تیار ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل المزروعی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں آئندہ پیش رفت کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ممکنہ جنگ اور کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری بہتر بنا لی ہے اور گزشتہ غلطیوں سے بھی سبق سیکھا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی کے خواہاں ہیں۔
ایران ماضی میں حملوں کے جواب میں متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنا چکا ہے۔











