واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتے تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتا۔
ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کوئی اس حقیقت کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا تاہم سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کی غیر مقبولیت اور عالمی مہنگائی میں اضافے نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی انتخابی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ایران کے ساتھ جنگ کو قرار دیا۔
ادھر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر 9 نومبر 2026 سے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ موجودہ چیف آف اسٹاف سوسی وائلز سیاسی امور کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
ٹرمپ نے اسٹیفن ملر کو اپنا قابل اعتماد مشیر قرار دیتے ہوئے سوسی وائلز کی بطور چیف آف اسٹاف خدمات کو بھی سراہا۔











