’موت سے 40منٹ پہلے بھی سفاکانہ تشدد‘، پولیس افسر کے گھر میں جاں بحق بچی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد۔اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں فاطمہ پر تشدد کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس افسر کے گھر میں بچی پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں خاتون کو فاطمہ پر ڈنڈے سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق خاتون تشدد کے بعد باہر چلی جاتی ہے تاہم فاطمہ کو دوبارہ کمرے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تشدد کے دوران فاطمہ کو روتے اور رحم کی اپیل کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بچی کے جسم پر جلنے کے نشانات اور تشدد کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موت سے تقریباً 40 منٹ قبل بھی فاطمہ پر تشدد کے مناظر ریکارڈ ہیں۔ ویڈیو اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تشدد کے شواہد میں مماثلت پائی گئی ہے اور بچی کو موت سے قبل مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں