اسلام آباد:پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کی سرکاری رہائش گاہ سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ واقعے کے الزام میں پولیس افسر کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔











