اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا تاریخ کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت کے ملازمین کی ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) نے اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

FGEHA کی آکشن مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے انتظامات اور طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سیکٹرز G-13 اور G-14 میں کمرشل پلاٹس سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو نیلام کیے جائیں گے۔

کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر 2026 کو ہوگی۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کو نیلامی کے کامیاب انعقاد کے لیے ضروری ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔

FGEHA کے مطابق نیلامی کا مقصد سرمایہ کاروں کو کمرشل رئیل اسٹیٹ میں مواقع فراہم کرنے کے ساتھ اسلام آباد کے اہم علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں