اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پمز آتشزدگی واقعے میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
کرغستان سے وطن واپسی پر وزیراعظم کی زیرصدارت وزارت صحت اور پمز آتشزدگی سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جاری تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو اپنی نگرانی میں پمز کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔











