سعودیہ، اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کا معاملہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، ٹرمپ

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی فوجی مدد قبول کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس معاملے میں سعودی عرب کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

16 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے کے امکانات کا بھی ذکر کیا تاہم کسی نئے معاہدے یا مذاکرات کی بحالی کا اعلان نہیں کیا۔

اس سے قبل اسرائیلی اخبار ہاریتز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی مدد کی پیشکش میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی قیادت کو اسرائیل کے ساتھ کھلے فوجی تعاون پر عوامی ردعمل کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ثالثی میں ابراہام معاہدوں کے تحت متعدد عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں تاہم سعودی عرب نے تاحال اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں